اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے چیمپئنز ٹرافی2017 میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو چیمپئن ٹرافی کے فائنل میںبھارت کے خلاف شاندار فتح پر اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کو بھی شاندار فتح پر مبارکبا د دی۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی محنت، حوصلہ اور غیر متزلزل عزم سے ہی کامیابیوں کے راستے پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے اسی عزم کے ساتھ یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی عزم اور اتحادسے ہم مختلف شعبوں میں بھی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔