اعلیٰ سول افسران آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل تیزی سے حل کریں ،سول سرو نٹس کرپشن سے پاک اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کےئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں
صدرمملکت ممنون حسین کی گریڈ 22میں ترقی پانے والے سول افسران سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے اعلیٰ سول افسران پر زوردیا ہے کہ وہ آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے عوام کے مسائل تیزی سے حل کریں اور اپنی ذمہ داریاں مستعدی سے انجام دیں۔ انہوں نے یہ بات حال ہی میں گریڈ 22میں ترقی پانے والے سول افسران سے جمعرات کو ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ صدر نے کہا کہ کرپشن ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کررہی ہے ، سول سرو نٹس کرپشن سے پاک اسلوب حکمرانی کو یقینی بنانے کےئے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1941