صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی اورگورنرشاہ فرمان کے مابین ملاقات

112

پشاور۔8فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیر کے روز پشاور کے دورہ پر گورنر ہاوس پہنچے جہاں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے انکا استقبال کیا، بعد ازاں صدر مملکت سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ون آن ون ملاقات کی ملاقات میں صوبہ بھر بشمول ضم قبائلی اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات سمیت صوبہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر صدر کو گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نےصوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں میں انتظامی و تعلیمی امور میں اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا جبکہ صوبہ میں معیاری زیتون اور بیری شہد کی وسیع رقبہ پر پیداواری استعداد کو استعمال میں لانے سے متعلق منصوبہ پر بھی گفتگو کی گئی۔