صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے اتوار کوایوان صدرمیں ملاقات کی۔ملاقات وسیع البنیاد مذاکرات گرمجوشی اورخوش گوارماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی ایشوز کا احاطہ کیا گیا۔صدرمملکت نے امیر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے قطر توانائی، سیاحت ، شہری ہوابانی اورتعمیرات کے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔صدر مملکت نے عالمی …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے قطرکے امیرشیخ تمیم بن حمدالثانی نے اتوار کوایوان صدرمیں ملاقات کی۔ملاقات وسیع البنیاد مذاکرات گرمجوشی اورخوش گوارماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی ایشوز کا احاطہ کیا گیا۔صدرمملکت نے امیر قطر کی بصیرت افروز قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے قطر توانائی، سیاحت ، شہری ہوابانی اورتعمیرات کے شعبوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔صدر مملکت نے عالمی سطح پر کھیلوں کے فروغ کیلئے قطر کی کوششوں کی تعریف کی۔کراچی اورحمدپورٹ کے درمیان براہ راست رسائی کے قیام کے بعد قطرکو پاکستانی برآمدات میں 70 فیصد اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے صدرمملکت نے قطراورپاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافہ اور قطر کو پاکستانی برآمدات متنوع بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔صدرمملکت نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں قطر کی سرمایہ کاری میں اضافہ کی استعداداورقطر میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے روزگارکے زیادہ مواقع کے امکانات پربھی زوردیا۔ صدرمملکت نے افغانستان میں امن اورمفاہمت کوفروغ دینے میں قطرکی کوششوں کو سراہا اورکہاکہ یہ علاقائی امن کیلئے قابل غور اوراعلیٰ خدمات ہیں۔

Leave a Reply