23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںصدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا شاعر مشرق علامہ محمداقبال کی 141 ویں یوم...

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا شاعر مشرق علامہ محمداقبال کی 141 ویں یوم پیدائش پر قوم کے نام پیغام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے پیغام کوسمجھنے اوران کی تعلیمات اورفلسفے کی طرف لوٹ جانے کی ضرورت جتنی اب ہے ، پہلے کبھی نہ تھی،علامہ محمد اقبال کو نہ صرف برصغیرکے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب بلکہ ہمارے مذہب کی حقیقی تفہیم کیلئے ان کی عظیم اورشاندارخدمات پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاعرمشرق علامہ محمداقبال کی 141 ویں یوم پیدائش پر قوم کے نام پیغام میں کیاہے، جو آج ( جمعہ کو) منایا جارہاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کومنانادرحقییقت نہ صرف ان کے افکارعالیہ کی یاددہانی بلکہ اس بات پر غور فکر کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم عظیم فلسفی اورشاعرمشرق کے دیئے ہوئے راستے پرچلنے میں کس قدر کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ علامہ محمد اقبال کو نہ صرف برصغیرکے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے خواب بلکہ ہمارے مذہب کی حقیقی تفہیم کیلئے ان کی عظیم اورشاندارخدمات پر بھی ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=121191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں