اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت منظور چیمہ کے صاحبزادے کو ٹیلی فون کیا اور والد کے انتقال پر ان سے سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایوان صدر سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سندھ کے صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کے انتقال پر ان کے بھائی سے بھی فون کرکے اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے سید محمد عامر،احمد دلشاداور علوینہ مصطفی کے اہلخانہ کو بھی ٹیلی فون کیے صدر مملکت نے شہداءکے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین کیلئے بھی صبرجمیل کی دعا کی۔