صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے افسران اورجوانوں کواعزازات سے نوازا ہے ایک افسرکوستارہ جرات،2کوتمغہ جرات، 8 افسران کوستارہ بسالت سے نوازاگیا ہے، آئی ایس پی آر

73

اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے افسران اورجوانوں کواعزازات سے نوازا ہے۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایک افسرکوستارہ جرات،2کوتمغہ جرات، 8 افسرانکوستارہ بسالت سے نوازاگیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 88 افسران و جوانوں کوتمغہ بسالت اور94افسران و جوانوں میںامتیازی اسنادتفویضکی گئی ہیں۔ 113افسران و جوانوں کوچیف آف آرمی اسٹاف کمنڈیشن کارڈسے نوازاگیا۔ 23 افسرانکوہلال امتیازملٹری اور112کوستاہ امتیاز(ملٹری) جبکہ 137جوانوں کوتمغہ امتیاز(ملٹری )سے نوازاگیا ہے ۔