لاہور۔3 اکتوبر(اے پی پی )صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ‘ خطے میں ہمیشہ امن اور سلامتی چاہتے ہیں‘ پاکستان میں دی جانیوالی ڈینٹسٹ کی تعلیم دنیا کی بہترین تعلیم میںسے ایک ہے‘ پاکستان ایک عظیم ملک اور اس میں رہنے والے لوگ انتہائی محنتی اورفرض شناس ہیں۔ وہ جمعرات کی شام ایکسپو سنٹر لاہور میں انٹرنیشنل ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔