اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈکٹر عارف علوی نے بیگم نسیم ولی خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مرحومہ کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر عارف علوی نے اے این پی کی رہنما بیگم نسیم ولی خان کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ مرحومہ کی سیاسی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے دعاکی کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔