صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق جاپانی وزیراعظم کے قتل پر اظہار افسوس

41
صدر مملکت

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو ایبے کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سابق جاپانی وزیراعظم کے خاندان اور جاپان کے عوام کے ساتھ انتہائی قابل احترام شنزو ایبے کے افسوس انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

  انہوں نے کہا کہ میں ان کے ساتھ اپنی ملاقات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق مقتول وزیراعظم ہمیشہ مسکراتے رہے اور وہ پاکستانی عوام کے مخلص دوست تھے، ان کی موت واقعی ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ صدر مملکت نے ٹویٹ میں سابق جاپانی وزیراعظم ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔