اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق رکن قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ پیارے دوست سابق رکن قومی اسمبلی میاں گل عدنان اورنگزیب کے المناک حادثہ میں انتقال پر انتہائ دکھ ہوا۔ وہ ایک پرجوش محب وطن پاکستانی،سوات ومذہبی سیاحت کے بین الاقوامی ماہراور قابل احترام شخصیت تھے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبروجمیل عطافرمائے۔