اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر غلام اسحاق خان کی بیوہ بیگم شمیم خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو جمعہ کو مختصر علالت کے بعد پشاور میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 83 برس تھی۔ سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔