اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ صدر مملکت نے اتوار کو اپنے یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مرحوم علامہ عباس کمیلی مسلم امہ کے اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی کے مضبوط داعی تھے۔ صدر مملکت کراچی میں مرحوم علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندری درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ صدرمملکت نے سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صدر جمیل کی دعا کی۔