صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 16ویں عالمی کانفرنس میں مائی کراچی ، اوسیس آ ف ہارمنی نمائش 2019 کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

91
APP57-03 KARACHI: November 03 - President Dr. Arif Alvi addressing the gathering during the launching ceremony of 16th International My Karachi-Oasis of Harmony Exhibition 2019” organized by Karachi Chamber of Commerce & Industries (KCCI). APP

کراچی۔ 3 نومبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان جلد آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) پر دستخط ہوجائیں گے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا ، حالیہ دورے ترکی کے موقع پر ترکی کے صدر طیب اردگان سے ایف ٹی اے سے متعلق بات چیت ہوئی تھی ، ماضی میں ایف ٹی اے کے حوالے سے ترکی کے ساتھ کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں لیکن بعض خدشات کی وجہ سے اسے حتمی شکل نہیں دی جاسکی لیکن اب ان خدشات کو دورکردیا جائے گا اور جلد ہی ترکی کے ساتھ ایف ٹی اے پر دستخط ہوجائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ 16ویں عالمی کانفرنس میں مائی کراچی ، اوسیس آ ف ہارمنی نمائش 2019کے انعقاد کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تین روزہ عالمی تجارتی کانفرنس 5 اپریل 2019 کو شروع ہوگی۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 2004 سے یہ سالانہ نمائش منعقد کررہی ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترکی کے صدر اس بات پر متفق تھے کہ دونوں ممالک کے تجارت میں اضافہ کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ۔صدرمملکت نے کہا کہ ترکی کی حکومت و تاجربرادری اور عوام پاکستان اور پاکستانی عوام کو بہت عزت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چار ترک کمپنیاں پاکستان میں 1.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں لیکن ان کی آمد سے قبل کچھ مسائل ہیں جنہں حل کرنا ضروری ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات سے قبل تاجربرادری اور صنعت کاروں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ان کو پوار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروبارکو آسان بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ صدرمملکت نے کہا کہ کاروباردوست ماحول فراہم کرنے کے لئے حکومت قلیل اور طویل مدت پر مبنی ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے جس میںشہریوں اور تاجربرادری کی جان و مال کا تحفظ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی بحالی کے بعد مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ملک میں کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے۔