صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزارت خارجہ میں تعینات بصارت سے محروم خاتون کی اقوام متحدہ میں تقریر کی تعریف

56

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نہ صرف مجھے بلکہ پوری قوم کو ان پر فخر ہے، بصارت سے محروم ہیں اور وزارت امور خارجہ میں اہم عہدے پر فائز ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ایک بہترین تقریر کی ہے اور وہ یہ پاکستان ہے جہاں ہم ٹیلنٹ کی بنیاد پر لوگوں کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں، مساوی مواقع اور ہمدردی سے بھرپور سرزمین ۔