صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیر خارجہ کے گھر آمد، مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

97

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے گھر گئے ۔صدر مملکت نے مخدوم شاہ محمود قریشی سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ صدر مملکت نے مرحومہ کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا، بھی کی ۔