41 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںصدرمملکت کا ”اپنا“ کے 36ویں سالانہ ونٹر اجلاس2015ءسے خطا

صدرمملکت کا ”اپنا“ کے 36ویں سالانہ ونٹر اجلاس2015ءسے خطا

- Advertisement -
خواہش ہے کہ علاج کے جدید ذرائع تک رسائی اور بیرونی دنیا پر انحصار میں کمی کیلئے ایک نظام تشکیل دیا جائے
ماضی میں کرپشن اور بدعنوانی کے ناسور نے ملک کے ہر ادارے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، جب تک کرپشن سے جان نہیں چھڑوا لےتے اس وقت تک ملک ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتا، موجودہ حکومت کا ابتک کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا، پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی
صدرمملکت کا ”اپنا“ کے 36ویں سالانہ ونٹر اجلاس2015ءسے خطاب
لاہور۔20 دسمبر(اے پی پی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں ہونے والی جدید طبّی تحقیق اور قیمتی تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک نظام تشکیل دیا جائے تاکہ علاج کے جدید ذرائع تک ہماری رسائی میں مزید اضافہ ہوسکے اور بیرونی دنیا پر انحصار میں کمی آئے،ماضی میں کرپشن اور بدعنوانی کے ناسور نے ملک کے ہر ادارے کو دیمک کی طرح چاٹ لیا،جب تک ہم کرپشن اور بدعنوانی سے جان نہیں چھڑوا لےتے اس وقت تک ملک ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتا،موجودہ حکومت کے قیام سے لیکر ابتک کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، روس اور افغانستان سے ہمارے تعلقات میں خوشگوار تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، مثبت تبدیلیوں کی اس نئی لہر میں پاکستا ن کےلئے جو مواقع پنہاں ہیں ان سے فائدہ اٹھانے کےلئے ہمیں اپنے تمام گروہی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوجاناچاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مقامی ہوٹل میں” ایسوسی اےشن آف فزیشن آف پاکستانی ڈےسنٹ آف نارتھ امریکہ“(اپنا)کے 36ویں سالانہ ونٹر اجلاس2015ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=56

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں