صدرمملکت کا کشمیر کونسل مشترکہ اجلاس سے خطاب

مظفر آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم سے اپنے وعدوں کو پورا کرے ، سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے ہی اس دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہے، تحریکِ آزادی کشمیر کی حمایت اہلِ پاکستان کے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے کیونکہ ہمارا اہل کشمیر کے ساتھ ایمان، …

مظفر آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم سے اپنے وعدوں کو پورا کرے ، سلامتی کونسل کی قراردادوںکے مطابق آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے ہی اس دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہے، تحریکِ آزادی کشمیر کی حمایت اہلِ پاکستان کے ایمان اور غیرت کا تقاضا ہے کیونکہ ہمارا اہل کشمیر کے ساتھ ایمان، خون، تاریخ ، تہذیب اور ثقافت کا رشتہ ہے ، مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے اورخطے کے طویل ترین کرفیو کا خاتمہ کیا جائے ، بھارت اپنے جابرانہ کالے قوانین واپس لے اور کشمیری قیادت کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی جائے،انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کیلئے مقبوضہ کشمیرکے بند دروازے کھولے جائیں اور کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دیا جائے ۔ہفتہ کویہاں کشمیر کونسل وآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ کشمیر کے خونِ شہیداں کی لالی سے روشن آزادی کے سورج کے طلوع ہونے میں اب زیادہ دیر نہیں رہ گئی، تحریکِ آزادی کشمیر اپنے جواں سال شہید اور ذہین قائد برہان مظفر وانی شہید کے خون کی برکت سے ایک نئے عہد میں داخل ہو چکی ہے،

مزید خبریں

Leave a Reply