صدرمملکت کا گورنر ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب

146
APP73-01 PESHAWAR: December 01 - President Dr. Arif Alvi addressing a press conference at Governor House. Governor Khyber Pakhtunkhwa, Shah Farman also present. APP

پشاور۔یکم دسمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا میں ضم شدہ فاٹا کی گرانٹ میں تین فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا عمل تیزی سے آگے بڑھانے اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں. وہ ہفتے کے روز گورنر ہاوس پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقعے پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی انکے ہمراہ تھے ۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران قبائلی باشندوں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں .ان نقصانات کا ازالہ اور دہشت گردی کے متاثرین کی آبادکاری آسان کام نہیں تھا تاہم یہ کام بڑی جانفشانی اور محنت سے انجام دیاجا رہاہے ۔انھوں نے کہا کہ” ہمیںقبائلی باشندوں کی قربانیوں کا احساس ہے اور انکے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی“ ۔انہوں نے کہا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کا کوئی اہلکار بے روزگار نہیں کیا جائے گا۔