صدرمملکت کی سرکاری رہائش گاہ ”ایوان صدر” عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا

71

اسلام آباد ۔ 22 دسمبر (اے پی پی)صدرمملکت کی مارگلہ ہلزکے دامن اور وفاقی دارالحکومت کے ہائی سکیورٹی علاقہ ریڈ زون میں واقع سرکاری رہائش گاہ”ایوان صدر” کو ہفتہ 22 دسمبر2018ء کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک عوام الناس کے لئے کھول دیا گیا۔ ایوان صدر کے حکام نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کی حکومتی پالیسی کے تحت ایوان صدر میں داخلہ کے لئے قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہے جس کے بعد انہیں ایوان صدرکے اندر جانے کی اجازت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر اور گورنر ہائوسز کے بعض حصوں میں آرٹ گیلریز اور میوزیم بھی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت پاکستان کے عوام کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کررہی ہے۔