صدرممنون حسین کارفاہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیمِ اسناد سے خطاب

181
APP04-26 ISLAMABAD: November 26 - President Mamnoon Hussain addressing during 11th convocation of Riphah International University at Convention Centre. APP

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کہا ہے ماضی کے برعکس یہ عہد صرف تیکنیکی طور پر تیز رفتار ہی نہیں بلکہ اس دور میں نئے نظریات اور نئی حقیقتیں بھی جنم لے رہی ہیں، قومی مقاصد کے حصول کے لیے انھیں سمجھنا اور ان سے خود کو ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے۔ ہمارے لیے یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ وہ کون سے عوامل تھے جن کی وجہ سے یہ خطہ بدامنی اور انتشار کا شکار ہوا، انتہا پسندی کو فروغ ملا اور دہشت گردی کی وجہ سے تاریخ کی بد ترین خونریزی ہوئی جس سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ متاثر ہوا۔ یہ بات انہوں نے رفاہ یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔