صدرممنون حسین کی پاکستان بزنس کونسل دبئی کے وفد سے گفتگو

123
APP03-18 ISLAMABAD: October 18 - President Mamnoon Hussain talking to a delegation of Pakistan Business Council, Dubai headed by its President Muhammad Ahmed Shaikhani called on him at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاک۔چین اقتصادی راہداری میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدر محمد احمد شیخانی کی سربراہی میں ایوان صدر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو تمام تر سہولیات دلانے کےلئے پرعزم ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں سے کہا کہ وہ تعمیرات اور توانائی کے شعبہ میں بھرپور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور یہ ان کےلئے نادر موقع ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے اور اس امید کا اظہار کیا کہ دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو 2020ءسے پاکستان سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں۔