صدرِ مملکت آصف علی زرداری کابرزل پاس میں برفانی تودے کے حادثے میں پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے برزل پاس میں برفانی تودے کے حادثے میں پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،صدرِ مملکت نے شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے برزل پاس میں برفانی تودے کے حادثے میں پاک فوج کے افسر اور جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،صدرِ مملکت نے شہید کیپٹن اصمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ کوایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر آصف زرداری نے کہا مشکل حالات میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوت قوم کا فخر ہیں۔