صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بحیرۂ عرب میں پھنسے غیر ملکی جہاز کے عملے کی بروقت امداد پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا بحیرۂ عرب میں پھنسے غیر ملکی جہاز کے عملے کی بروقت امداد پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بحیرۂ عرب میں پھنسے غیر ملکی جہاز کے عملے کی بروقت امداد پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین کیا ہے۔
منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور فوری کارروائی نے انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانی خدمت اعلیٰ روایات کا اظہار ہے۔