خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری خوراک کےخلاف کاروائیاں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں غیر معیاری و جعلی خوراک کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

پشاور۔ 07 اگست (اے پی پی):وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ہدایات پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں غیر معیاری و جعلی خوراک کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ترجمان خیبر پختو نخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اسی سلسلے میں ضلع پشاور مردان اور ہری پور کاروائیاں کیں ۔ پشاور کے علاقے پیپل منڈی میں تقریباً 1,400 جعلی شان مصالحہ پیکٹس، جعلی سرکہ اورمس لیبلڈ اشیائے خوردو نوش ضبط کرلیا۔ اسی طرح مردان کےتحصیل تخت بھائی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کی تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ کے دوران موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے دودھ کے نمونوں کی جانچ کی ۔یونٹ سے 2,000 لیٹر مصنوعی دودھ پکڑ کر تلف کرتے ہوئے مشینری ضبط کرکےمزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہری پور میں 1,500 لیٹر غیر معیاری مشروبات تلف کردیا۔معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کے مطابق جعلی، ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہی گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔