خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، جعلی مصالحہ جات، غیرمعیاری مشروبات اورمصنوعی دودھ تلف

پشاور، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ھدایات پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری، مضرِ صحت اورملاوٹی خوراک کے خلاف پشاور، مردان اورہری پورمیں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی مصالحہ جات، غیرمعیاری مشروبات اورمصنوعی دودھ برآمد کرکے تلف کر دیا

پشاور۔ 07 اگست (اے پی پی):پشاور، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار خان کی ھدایات پر فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں غیر معیاری، مضرِ صحت اورملاوٹی خوراک کے خلاف پشاور، مردان اورہری پورمیں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی مصالحہ جات، غیرمعیاری مشروبات اورمصنوعی دودھ برآمد کرکے تلف کر دیا جبکہ مشینری بھی ضبط کر لی گئی، ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق پشاورمیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پیپل منڈی میں ایک دکان سے 1400 سے زائد پیکٹس جعلی اورغیر معیاری مصالحہ جات، جعلی سرکہ اورمس لیبل اشیائے خورونوش برآمد کرکے ضبط کر لیے ،اس حوالے سے دکاندار کے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے، مردان کے فوڈ سیفٹی ٹیم نےتخت بھائی کے علاقے میں تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری بے نقاب کر دی جہاں سے 2000 لیٹرسے زائد مصنوعی اورمضر دودھ تلف کر دیا گیا جبکہ تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری بھی ضبط کرکے مزید قانونی کارروائی بھی آغاز کر دیا گیا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہری پورمیں ایک بیوریجز فیکٹری کے نمونے لیبارٹری تجزیے میں غیرمعیاری ثابت ہونے پر 1500 لیٹر سے زائد مشروبات موقع پرتلف کردیے گئے اورفیکٹری مالک پربھاری جرمانہ عائد کیا گیا، معاون خصوصی برائے خوراک ڈاکٹر محمد اسرار نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سراہا اورکہا کہ جعلی، ملاوٹی اورغیر معیاری خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو محفوظ، معیاری اورحلال خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اورانسانی صحت پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔