صدرِ مملکت عارف علوی کا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر پیغام

101

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ریاستی امور کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب دینی، قومی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دیں، اپنی سوچ اور روّیوں میں مثبت تبدیلی لائیں اور تعلیمات نبوی ﷺ پر اس کی روح کے مطابق عمل پیرا ہوں تاکہ وطن عزیز میں ایک فلاحی معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے کیونکہ آج بھی ِانسانیت کی فلاح کا دارومدارسرکاردوعالم ﷺ کی تعلیمات و اُسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے۔