
کراچی۔ 15 ستمبر (اے پی پی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عہدہ سنبھالنے کے بعدہفتہ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارِ پرحاضری دی، پھول کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔صدرمملکت نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا ”ہم ایک عظیم لیڈر قائد اعظم محمد علی جناح کی وجہ سے یہاں موجود ہیں ، ہم پوری کوشش کریں گے کہ پاکستان کو ہم ان کے خوابوں کی تعبیرکے مطابق بنائیں“۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور دیگر اہم شخصیات بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھیں۔