- Advertisement -
اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انور علی کی فنی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ کے شعبے میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اوران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
- Advertisement -