اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر پیر سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ وزیر مملکت برائے خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر اور سینئر عہدیداران سمیت ایک وفد صدر کے ہمراہ ہوگا جو اپنے چینی ہم منصب اور دیگر چینی رہنماو¿ں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دورے کے دوران متعدد شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغکے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی توقع ہے۔ یہ صدر مملکت کا چین کا پہلا دورہ ہوگا ، جس کا واحد مقصد پاکستان کی طرف سے چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہارہے جبکہ بیجنگ کروناکے پھیلاو¿ پر قابو پانے اور اس سے نمٹنے کی کوششوں میں بھرپور مصروف عمل رہا ہے۔ یہ دورہ دونوں ”مضبوط بھائیوں“ کے مابین اعتماد اور باہمی تعاون کے تاریخی بندھن کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے لئے باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لینے اور خطے اور اس سے باہر امن ، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے بھی ایک موقع فراہم کرے گا۔ پاکستان اور چین قریبی دوست اور مضبوط شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک ”تمام حالات میں تذویراتی شراکت داری“ کے لئے اکٹھے ہیں۔ یہ آزمائشی دوستی بے مثال باہمی اعتماد، مفاہمتاور مفادات کی یکسانیت پر مبنی ہے۔ دونوں ممالک کی قیادت چین۔ پاکستان کمیونٹی کے مشترکہ مستقبل کے قریبی تعلقات کے نئے دور کی تعمیر کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔