کراچی ۔ 15 جون (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر میرحاصل بزنجو کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔ صدرمملکت نے اس موقع پر علیل میر حاصل خان بزنجو کی خیریت بھی دریافت کی۔