- Advertisement -
اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 27اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں حملے میں شہیدہونے والے لانس نائیک حضرت اللہ کے ورثاء سے ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیا ہے۔
بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔انہوں نے شہید کو خدمات پر سلام پیش کیا ، بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی ۔صدر مملکت نے ان کے اہل ِ خانہ سے اظہار ہمدردی اور ورثاء کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=335577
- Advertisement -