32.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 29, 2025
ہومتجارتی خبریںصدر آئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز...

صدر آئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔منگل کے روز تجارتی اور صنعتی شعبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف کاروباری رہنمائوں سے بات کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر نے کاروباری سہولت کے مراکز کے قیام اور کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے ملک بھر میں ون ونڈو آپریشنز کو نافذ کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے غیر معقول ٹیکسز سے متعلق مسائل کے حل پر بھی زور دیا۔صدر ناصر قریشی نے نشاندہی کی کہ موجودہ معاشی چیلنجوں کے باوجود کاروباری برادری قومی معیشت کا حقیقی انجن ہونے کے ناطے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پر عزم اور ثابت قدم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے متعدد لائسنسنگ کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے جامع اور معاون پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی بحالی اور پائیدار ترقی کے مقصدکے حصول کیلئے اچھی طرح سے طے شدہ حکمت عملیوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ آئی سی سی آئی ہر سطح پر کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار فعال طور پر ادا کر تا رہے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589614

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں