صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان سے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فارروق حیدر خان کی کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات

96

اسلام آباد ۔23 ستمبر(اے پی پی) صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان سے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فارروق حیدر خان نے یہاں جموں وکشمیر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ جس میں دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کے سربراہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی فوج اور بھارتی حکومت مل کر کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھا ر ہی ہے۔