- Advertisement -
مظفر آباد۔ 16 مئی (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق سیکرٹری حکومت چوہدری منظور کے صاحبزادے ڈاکٹر ساجد منظور اور سابق ایڈمنسٹریٹر کوٹلی چوہدری بوستان کی وفات پر اُن کی رہائش گاہوں پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
دریں اثناء صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چوہدری ظہور کی والدہ کی وفات پر اُن کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور اُن کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت تمام مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597851
- Advertisement -