24.4 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںصدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق...

صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان سے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر خزانہ منصوبہ بندی ، ترقیات اور صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے ملاقات کی ہے ، آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال ، تعمیر و ترقی ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور صدر ریاست کے حالیہ دورہ امریکا ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اسلامی کانفرنس تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ اور او آئی سی وزراءخارجہ سالانہ اجلاس میں شرکت اور سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اسلامی کانفرنس تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں سعودی عرب ، ترکی ، آذربائیجان ، نائجیریا اور پاکستان نے دو ٹوک الفاظ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم ، پیلٹ گن کے اندھا دھند استعمال ، مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیری ہندﺅﺅں اور سابق فوجیوں کو بسانے کے لیے اسرائیلی طرز پر نئی بستیاں آباد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے سے باز رہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71074

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں