39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںصدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان کا تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی...

صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان کا تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر(اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ دنیا میں ترقی و خوشحالی کی کنجی صرف اور صرف تعلیم ہے، مسلم ممالک کو علم پر مبنی معشیت کےلئے سرمایہ کاری کرنا ہو گی، جب آپ علم حاصل کریں گے صاحب علم ہوں گے اور متحد رہیں گے تو دنیا آپ کی قدر کرے گی اور آپ کی طاقت تسلیم کی جائے گی، گزشتہ صدی میں بیشتر اسلامی ممالک غلام تھے، گزشتہ سات آٹھ دہائیوں میں انہیں ایک ایک کرکے آزادی نصیب ہوئی لیکن ہم اب بھی ذہنی طور پر آزاد نہیں ہو سکے، ترکی واحد اسلامی ملک ہے جو صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں اس ذہنی غلامی سے نجات پا رہا ہے، ترکی کی یونیورسٹیوں میں سکالر شپس حاصل کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ آپ کےلئے ایک شاندار موقع ہے کل آپ ایک تعلیمی سفارتکاری کا مو¿ثر ذریعہ بنیں گے، ترکی میں آپ پاکستان کے سفیر ہوں گے اور واپس آ کر ترکی کے سفیر بنیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کے 10 اساتذہ اور 5 طلباءکو ترک حکومت کی طرف سے اعلیٰ تعلیم کےلئے سکالر شپس دینے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71155

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں