صدر آزادکشمیر سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے وفد کی ملاقات ، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت

72

اسلام آباد ۔ 19 اپریل (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور کے وفد نے ڈاکٹر زیڈ یو خان کی قیادت ایوان صدر جموں وکشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالی کے حوالہ سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر آزاد کشمیر نے وفد کو بتایا کہ وہاں انسانی خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، نوجوان بچوں اور بچیوں کا قتل عام جاری ہے، حال ہی میں 8 سالہ آصفہ بانو بھارتی جنونیوں کے جنسی تشدد کا شکار ہوئی، وہاں لوگوںسے آزادی رائے پرامن احتجاج کا حق چھین لیا گیا ہے، نوجوان بچیوں اور طالبات کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ہمیں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر دوبارہ مو¿ثر طریقے سے اجاگر کرنے کےلئے 6 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کرنا پڑے گا۔