اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی تنازعہ کشمیر پر بے حسی اور مصلحت افسوسناک ہے،مسئلہ کشمیر منفرد ہے، اس کا دنیا کے دیگر تنازعات سے موزانہ نہیں کیا جاسکتا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ یہ بات انہوں نے نارویجن پارلیمنٹ میں فاونڈیشن ڈائیلاگ برائے امن کے زیر اہتمام ”امن …
صدر آزادکشمیر مسعود خان کا نارویجن پارلیمنٹ میں سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی تنازعہ کشمیر پر بے حسی اور مصلحت افسوسناک ہے،مسئلہ کشمیر منفرد ہے، اس کا دنیا کے دیگر تنازعات سے موزانہ نہیں کیا جاسکتا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ یہ بات انہوں نے نارویجن پارلیمنٹ میں فاونڈیشن ڈائیلاگ برائے امن کے زیر اہتمام ”امن اور انسانی حقوق“کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سیمینار میں ”آرٹ آف لونگ“کے بانی ہندو روحانی رہنماءسری روی شنکر نے بھی شرکت کی۔جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے شرکاءکو کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے جاری جدوجہد کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری عوام پر مظالم ،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے اب تک سو سے زائد کشمیری بصارت سے محروم ہوچکے ہیں۔








