- Advertisement -
کوٹلی۔22نومبر (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یونیورسٹی آف کوٹلی کے فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی عمارت کا افتتاح کر دیا۔
فیکلٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز کی عمارت 234ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی جس کی فنڈنگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے کی ہے۔ اس موقع پر صدر آزادکشمیر و چانسلر آزادجموں وکشمیر جامعات بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی آف کوٹلی کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت میں طلبا و طالبات کے لئے لیبارٹریز اور دیگرتعلیمی سہولیات جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہیں جو طلبا و طالبات کے تعلیمی و تحقیقی لحاظ سے ممد و معاون ثابت ہوں گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528212
- Advertisement -