صدر آزادکشمیر کا واشنگٹن ٹائمز کوانٹرویو

واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے ۔ قابض بھارتی افواج کالے قوانین کی آڑ لے کر نہتے کشمیری بچوں اور نوجوانوں کو بےدردی سے قتل کر رہی ہے ۔ پیلٹ گن جیسا مہلک ہتھیار استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں نوجوانوں کو بصارت سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ 10 ہزار …

واشنگٹن ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے ۔ قابض بھارتی افواج کالے قوانین کی آڑ لے کر نہتے کشمیری بچوں اور نوجوانوں کو بےدردی سے قتل کر رہی ہے ۔ پیلٹ گن جیسا مہلک ہتھیار استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں نوجوانوں کو بصارت سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ 10 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔ اظہار رائے کی آزادی چھین لی گئی ہے ۔ انسانیت کے خلاف ان جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے بھارتی حکمران پاکستان کے ساتھ سرحدی کشیدگی بڑھا رہے ہیں ۔ اقوام متحدہ ، امریکا اور دیگر عالمی طاقتیں اپنا اثر و سوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کشیدگی ختم کرنے ، مقبوضہ کشمیر میں مظالم روکنے پر مجبور کریں۔ جنوبی ایشیاء کی دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ تباہ کن اور ہولناک ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی چانسلری میں واشنگٹن ٹائمز کے سینئر ایڈیٹر جی ٹیلر کو خصو صی انٹرویو دیتے ہوئے کیا

Leave a Reply