صدر آزادکشمیر کی وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات

125

سلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے سفارتی کوششوں، مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بھارتی شہر امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے حوالہ سے پاکستان کی حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر آزاد کشمیر نے مشیر خارجہ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کے بعد شروع ہونے والی نئی انتفاضا کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر سردار محمد مسعود خان نے انہیں بتایا کہ اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق بھارتی فوج پیلٹ گن کے استعمال سے 150 نوجوان کو بصارت سے محروم کر چکی ہے جبکہ 830 نوجوان کی آنکھیں جزوی طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ 8 جولائی کے بعد سے سرینگر کی بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد ہے ۔