صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا سینئر صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبر سردار حمید کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت

162

مظفرآباد۔26اکتوبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبر سردار حمید کے بیٹے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک سینئر صحافی سردار حمید کو یہ ناقابل فراموش صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔