مظفرآباد/نیو یارک۔24فروری (اے پی پی):صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سینئر صحافی، کالم نگار و چیف ایڈیٹر ہفت روزہ کشمیر اطہر مسعود وانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔