36.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سالانہ آڈٹ رپورٹ...

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سالانہ آڈٹ رپورٹ پیش

- Advertisement -

مظفرآباد ۔25اپریل (اے پی پی):صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 50الف(6)کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 2024-25ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پیش کی۔

اس موقع پر محمد سعید اللہ خان نیازی نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شعبہ آڈٹ آزادجموں وکشمیر کی سالانہ کارکردگی مالی سال2024-25 کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر آزادجموں وکشمیر نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں آڈٹ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔

- Advertisement -

اس سلسلے میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور محمد سعید اللہ خان نیازی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587959

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں