صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

58

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ مشنز کو آزاد کشمیر میں خوش آمدید کہیں گے ، ہندوستان کے بر عکس ہم کوئی چیز بھی پوشیدہ نہیں رکھ رہے ، اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے آزادکشمیر آکر خود مشاہدہ کر لیں کہ آزادکشمیر میں انسانی حقوق اور انسانی حرمت کے تحفظ کا کس قدر خیال رکھا جاتا ہے ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنہوں نے جموںو کشمیر ہاﺅس صدارتی بلاک میں صدر سے ملاقات کی۔ وفد میںواجد خان رکن یورپی پارلیمنٹ ، جولی وارڈ اور بودان آندرے دروجیوسکی شامل تھے۔ اس موقع پر ایم ۔ ایل۔ اے سحرش قمر ، راجہ نجابت حسین چیئرمین جموں وکشمیر حق خودارادیت تحریک یورپ بھی موجود تھے۔