صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا خواتین یونیورسٹی باغ کی دوسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب

65

باغ ۔ 17 نومبر (اے پی پی) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر شرح خواندگی میں 85% کا ہدف حاصل کر کے پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں سے آگے نکل گیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ریاست سو فیصد تعلیم کا ہدف حاصل کر کے اس خطے میں نمایاں مقام حاصل کر لے گی۔ ہماری بچیاں تعلیم میں بچوں سے بھی آگے ہیں جو ہمارے لیے ایک اعزاز اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے خواتین یونیورسٹی باغ کی دوسری سالانہ تقریب تقسیم اسناد (کانووکیشن) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔