صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان کا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات طلبا ءو طالبات کو احسن طریقے سے معیاری اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں۔ ان جامعات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام موجود ہیں جو کمال مہارت سے پیشہ وارانہ تعلیم اپنے طلبہ کو فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات طلبا ءو طالبات کو احسن طریقے سے معیاری اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہیں۔ ان جامعات میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کرام موجود ہیں جو کمال مہارت سے پیشہ وارانہ تعلیم اپنے طلبہ کو فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور کے تیسرے کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے اس موقع پر جامعہ میر پور کو یہ عظیم کانوکیشن منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج طلبہ گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ کی صورت میں اپنے تعلیمی اہداف کو حاصل کرتے ہوئے اپنی محنت کا ثمر وصول کرر ہے ہیں۔ انہوں نے جامعہ میر پور کے وائس چانسلر اور تمام سٹاف کو مبارکباد دی کہ انہوں نے انتہائی قلیل وقت میں میر پور یونیورسٹی کو آزادکشمیر اور پاکستان کی ایک بہترین یونیورسٹی بنا دیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کی لیبارٹریز سمیت جدید مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں ۔

مزید خبریں