تھانہ سہالہ پولیس کے زیر اہتمام ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم کے تحت اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں آگاہی ریلی و تقریب

تھانہ سہالہ پولیس کے زیر اہتمام ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم کے تحت اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں آگاہی ریلی و تقریب

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ’’نشہ اب نہیں‘‘ مہم کے تحت عوام میں آگاہی کا سلسلہ جاری ہے،جس کے تحت تھانہ سہالہ پولیس کے زیر اہتمام اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں آگاہی ریلی اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تقریب کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کے خطرناک اثرات سے آگاہ کرنا اور انہیں نشے سے دور رہنے کی ترغیب دینا تھا۔اس موقع پر پولیس افسران اور دیگر مقررین نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک خطرناک سماجی برائی ہے جو نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے امن و استحکام کو بھی متاثر کرتی ہے۔ طلبہ کو منشیات کے جسمانی، ذہنی اور معاشرتی نقصانات بارے آگاہی فراہم کی گئی۔

بعد ازاں آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں طلبہ اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ شرکا نے منشیات کے خلاف مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور ’’نشہ اب نہیں‘‘ کے پیغام کو اجاگر کیا۔