وزیراعظم کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو گئے ۔ بدھ کو کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔وزیراعظم نے دورے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔

بشکیک۔2ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کا دورہ مکمل کر کے پاکستان روانہ ہو گئے ۔ بدھ کو کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف نے ائیرپورٹ پر وزیراعظم کو الوداع کیا۔وزیراعظم نے دورے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔

وزیراعظم کے کرغزستان کے دو طرفہ دورے میں پاکستان اور کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات ہوئی اور مختلف شعبوں میں 16 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے جن میں دو سال کے اندر تجارت کو 200 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانا بھی شامل ہے۔